تہران کے غیور مذہبی عوام عید غدیر کے موقع پر دس کلومیٹر طویل جشن کا اہتمام کر رہے ہیں جو اپنی نوعیت کا منفرد دینی پروگرام ہے۔
ہجری کیلنڈر کے بارہویں مہینے (ذوالحجہ) کی 18 تاریخ کو "عید غدیر" کا عظیم الشان جشن منایا جاتا ہے۔ یہ دن اس وقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ جب احادیث کے مطابق پیغمبر اکرم (ص) نے خدا کے حکم پر اپنے بعد علی ابن ابی طالب (ع) کو امام اور جانشین مقرر کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ